ایران کے مختلف شہروں میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شامِ غریباں کی مجالسِ عزا منعقد کی گئیں، جن میں لاکھوں عزاداروں نے شرکت کرکے اہلِ بیتؑ کے مصائب کو یاد کیا۔
عاشورہ کی شب منعقد ہونے والی ان مجالس میں عزاداروں نے شمعیں روشن کیں، نوحہ خوانی اور ماتم کیا، جبکہ حضرت امام حسینؑ، اہلِ بیتؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ملک کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہات میں مساجد، حسینیوں اور امام بارگاہوں میں شامِ غریباں کی مجالس برپا ہوئیں، جہاں مقررین نے واقعۂ کربلا کے پیغام، صبر، استقامت اور حق کی سربلندی پر روشنی ڈالی۔
آپ کا تبصرہ